پنجاب حکومت کی تبدیلی کا معاملہ،اپوزیشن اتحاد نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی تبدیلی کا معاملہ ، اپوزیشن اتحاد نے تیاریاں مکمل کر لیں،اپوزیشن اتحاد نے تمام ارکان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ق کے 6 ایم پی ایز کی اپوزیشن اتحاد کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی ہے،اس کیساتھ ساتھ تحریک انصاف کے ایک گروپ نے بھی اپوزیشن اتحاد کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کر ا دی ، وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی بجائے گورنر پنجاب کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینےکا کہا جائے گا،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ستمبر میں ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔
دوسری جانب سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو تو وزارت اعلیٰ مل گئی لیکن ق لیگ کے کسی اور بندے کو کچھ نہیں ملا،اب امکان ہے کہ اگر یہ ق لیگ کے لوگ چودھری شجاعت سے جاملے ہیں تو آئندہ انہیں کچھ نہ کچھ ضرور ملے گا،نئی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے 33 ارکان پرویز الٰہی پر عدم اعتماد کا اعلان کرنے کے قریب ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس ہفتے دو اعلانات متوقع ہیں،ایک تو ق لیگ کے 7 ارکان،دوسرا پی ٹی آئی کا بڑا گروپ پریس کانفرنس میں اعلان کرنے والا ہے۔اگر یہ ہوجاتا ہے تو پنجاب حکومت کے بارے میں مزید سوچنے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اکیلے رہ جائیں گے،ان کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ وہ چودھری شجاعت سے جاکر ملیں۔اگر پرویز الٰہی گئے تو وزیر اعلیٰ تحریک انصاف کا بنے گا،ن لیگ حکومت لینے کی دوبارہ غلطی نہیں کرے گی۔اس وقت پرویز الٰہی حکومت کچھ نہیں کررہی،صرف جلسہ جلسہ کھیل رہی ہے،اس کا نقصان عام انتخابات میں اٹھانا پڑے گا۔