(24 نیوز )تحریک انصاف پنجاب کےسیکرٹری جنرل حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر بدحالی کا شکا رہے،اس کا حل صرف عام انتخابات ہیں ۔
گارڈن ٹاون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ کانفرنس میں حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج کل چینلز پر پریشر ڈالا جارہا ہے کہ ملک کی معیشت پر کو ئی زیادہ بات نہیں ہوگی ، مگر ہماری حکومت میں معیشت کے غلط اعداد و شمار چینلز پر بیٹھ کر جاری کر تے تھے ۔ جو ہماری حکومت کو معیشت پر تنقید کا نشانہ بناتے تھے آج وہ لوگ نظر نہیں آتے ، یہ حکومت نا اہل ہے پہلے انہوں نے ایک بجٹ پیش کیا اسکے بعد کہتے ہیں کہ نہیں ہم دوسرا بجٹ لے کر ائیں گیں ۔ ہم نے اپنی عوام کو ریلیف دینے کے لئے سستی گیس اور تیل کے معاہرے کئے تھے مگر روس اور دوسرے ممالک اس کرپٹ حکومت سے ڈیل کرنے کو بھی تیار نہیں ۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام جب تک ختم نہیں ہو گا تب تک پاکستان ترقی کی راہ پر نہیں چل سکتا اور سیاسی عدم استحکام صرف صاف انتخابات کے ذریعے ہی آسکتا ہے ، اور میں سمجھتا ہو کہ جو اس کے راستے میں آئے گا وہ پاکستان کے ساتھ نا انصافی کرے گا ۔