عمران خان کی آنکھوں پہ اقتدار کی ہوس کی پٹی بندھی ہے: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انا، تکبر اور اقتدار کی ہوس ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ عمران خان کو سیلاب میں ڈوبا ملک اور لوگ نظر نہیں آ رہے ، اقتدار کی ہوس کی پٹی آنکھوں پہ بندھی ہے۔ عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انّا، تکبر خود پسندی، اقتدار کی ہوس اور کرپشن ہے عمران خان صاحب جتنی اوقات ہے اُتنی بات کریں، عمران صاحب پہلے فیصلہ کریں آپ کا مسئلہ ہے کیا؟ بیرونی سازش ؟ حقیقی آزادی ؟ الیکشن کمشنر؟ کرپشن کا این آر او؟
عمران خان صاحب جتنی اوقات ہے اُتنی بات کریں، "کی جائے" اور "کیا جائے" کا وقت ختم
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 13, 2022
عمران صاحب پہلے فیصلہ کریں آپ کا مسئلہ ہے کیا؟ بیرونی سازش ؟ حقیقی آزادی ؟ الیکشن کمشنر؟ کرپشن کا این آر او؟ حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی حقیقی کرپشن سے این آر او چاہتے ہیں#لیٹ_گیا_ہے_کپتان
انہوں نے عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی حقیقی کرپشن سے این آر او چاہتے ہیں ،بیرونِ ملک سازش نہیں بلکہ اپنی فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر او چاہتے ہیں عمران خان کا مقصد کوئی الیکشن نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں۔عمران خان دھونس دھمکی گالی سے این آر او مانگ رہے ہیں عمران خان فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے لئے این آر او مانگ رہے ہیں عمران خان بیمار، شکست خوردہ ذہنیت اور کرپٹ انسان ہے۔
عمران خان کو سیلاب میں ڈوبا ملک اور لوگ نظر نہیں آ رہے ، اقتدار کی پوس کی پٹی آنکھوں پہ بندھی ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 13, 2022
عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انّا، تکبر خود پسندی، اقتدار کی ہوس اور کرپشن ہے #لیٹ_گیا_ہے_کپتان