سر درد کیوں ہوتا ہے ؟ بڑی وجہ سامنے آگئی 

Sep 13, 2022 | 15:28:PM

(ویب ڈیسک)  سرمیں سب سے زیادہ درد بھوک لگنے کی وجہ سے  ہو جاتا ہے،حیرانکن عدادو شمار  سامنےآگئے۔

 لائف سٹائل ویب سائٹ بولڈ سکائی کے مطابق یونیورسٹی آف میلبورن آسٹریلیا میں ہونے والی ایک سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بھوک سر درد کا 31 فیصد سبب بنتی ہے۔دیگر وجوہات کی وجہ سے سر میں درد 29 فیصد ہوتا ہے، جس میں تھکاوٹ، غصہ، موسم کا بدلنا، حیض آنا، سفر کرنا، شور کا ہونا اور نیند مکمل نہ کرنا وغیرہ شامل ہیں۔سر میں درد ہونے کے متعدد اسباب ہیں۔ جیسے جسم میں پانی کی کمی، کیلوریز کی کم مقدار اور جسم میں گلوکوز کی کمی۔

ضرور پڑھیں : 

 تحقیق کے مطابق ہمارے دماغ کو جب گلوکوز کی مکمل مقدار نہیں ملتی تو یہ مخصوص ہارمونز ریلیز کرتا ہے جن میں گلوکوگن، کورٹیسول اور ایڈرینالین وغیرہ ہوتے ہیں یہ جسم میں گلوکوز اور شوگر کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔ ان ہارمونز کو ریلیز کرنے کے بعد ان کے منفی اثرات میں سر درد کا مسئلہ ہے۔ اسی طرح تھکاوٹ کا احساس، سستی اور متلی وغیرہ ہونے لگتی ہے۔ اسی طرح جسم میں پانی کی کمی اور غذا کی کمی دماغ کی صلاحیت پر اثرانداز ہوتی ہیں جس کی وجہ سے سر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ تناؤ کا شکار افراد اور شوگر کے مریضوں کو سرکا درد زیادہ شدت سے ہوتا ہے۔

 محققین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ تناؤ کے شکار افراد میں سر کا درد 93 فیصد ہوتا ہے۔ البتہ جو افراد اس میں مبتلا نہیں ہوتے انہیں 58 فیصد سے زیادہ نہیں ہوتا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ بھوک اور تناؤ کی وجہ سے آدھے سر کا درد شروع ہو جائے۔

مزیدخبریں