مدرسوں کی توہین پر گرفتار پاپ گلوکارہ کیلئے عدالت کا فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ترکی کی معروف پاپ گلوکارہ گلشن کو مدرسوں کی توہین کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس پر عدالت نے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
گزشتہ اپریل میں پاپ سٹار نے اپنے ایک شو کے دوران اسٹیج پر بڑے ہی مزاحیہ انداز میں ایک ساتھی کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے یہ بات کہی تھی، ’’یہ جناب ایک معروف مدرسے امام حاتم سے تعلیم یافتہ ہیں اور ان کی تمام تر کجروی اسی کی دین ہے۔‘‘ اس مذاق پر ان کے خلاف ایک مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جس پر گلوکارہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
A Turkish court releases pop star Gulsen from house arrest after she was charged with 'inciting hatred' over a joke she made about religious schools https://t.co/wdmSqBau31 pic.twitter.com/dP4fv1bu3m
— Al Jazeera English (@AJEnglish) September 13, 2022
گلوکارہ گلشن نے اس مذاق پر معذرت بھی کی اور کہا تھا کہ اگر ان کے مذاق سے کسی کو ٹھیس پہنچی ہے، تو وہ اس کے لیے معافی کی طلب گار ہیں۔ جس پر عدالت نے انہیں نظر بندی سے رہا کردیا۔
نظر بندی سے تو رہا کر دیا ہے تاہم مقدمہ جاری رہے گا، جس کی سماعت اگلے مہینے کی 21 تاریخ سے شروع ہو گی۔