مدرسوں کی توہین پر گرفتار پاپ گلوکارہ کیلئے عدالت کا فیصلہ آگیا

Sep 14, 2022 | 12:04:PM

(ویب ڈیسک)ترکی کی معروف  پاپ گلوکارہ گلشن کو مدرسوں کی توہین  کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس پر عدالت نے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 گزشتہ اپریل میں پاپ سٹار نے اپنے ایک شو کے دوران اسٹیج پر بڑے ہی مزاحیہ انداز میں  ایک ساتھی کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے یہ بات کہی تھی، ’’یہ جناب ایک معروف مدرسے امام حاتم سے تعلیم یافتہ ہیں اور ان کی تمام تر کجروی اسی کی دین ہے۔‘‘ اس مذاق پر ان کے خلاف ایک مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جس پر  گلوکارہ کو  گرفتار کیا گیا تھا۔

گلوکارہ گلشن نے اس مذاق پر معذرت بھی کی اور کہا تھا کہ اگر ان کے مذاق سے کسی کو ٹھیس پہنچی ہے، تو وہ اس کے لیے معافی کی طلب گار ہیں۔ جس پر عدالت نے انہیں نظر بندی سے رہا کردیا۔

 نظر بندی سے تو رہا کر دیا ہے تاہم مقدمہ جاری رہے گا، جس کی سماعت اگلے مہینے کی 21 تاریخ سے شروع ہو گی۔

مزیدخبریں