'' میرے علم میں ہے کون کون فیلڈ میں کام کر رہا ہے اور کون نہیں کر رہا ''

Sep 13, 2022 | 15:53:PM

(ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ارکان کابینہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاسکتے ہیں، میرے علم میں کون کون فیلڈ میں کام کر رہا ہے اور کون نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ارکان کابینہ سے درخواست کرتا ہوں ریلیف کے کار خیر میں میں حصہ لیں، عوام اس بات کو یاد رکھیں کون یہاں آیا اور کون اسلام آباد بیٹھا رہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا قصور نہ ہونے کے برابر ہے، دو سے تین ہفتوں میں پانی اتر جائے گا اور لوگوں اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے، ہم سب جانتے ہیں اس مشکل وقت میں ملک کن حالات سے گزر رہا ہے، باقی وفاقی وزرا سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وقت آئیگا جب لوگ حساب بھی لیں اور شاباش بھی دیں گے۔

مزیدخبریں