(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں بیوی،سالی سمیت4افرادکےقتل میں سزائے موت پانیوالےمجرم کی اپیل کی سماعت ہوئی، مجرم کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی گئی۔
لاہورہائیکورٹ میں 4 افراد کے قتل کیس میں سزائےموت پانے والے قیدی وکیل احمد کی بریت اپیل کی سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،وکیل صفائی نےموقف اپنایاکہ سیشن کورٹ نےٹھوس شواہد کے بغیرسزائے موت کا حکم سنایا.
عدالت سے فیصلہ کالعدم قرار دینےکی استدعا کی گئی جبکہ سرکاری وکیل کی جانب سے ملزمان کی بریت اپیل کی مخالفت کی گئی۔ بنچ نے کیس میں ایک ملزم کے مفرور اور 2 ملزموں کے ٹرائل کورٹ سے بری ہونے پر سزائے موت عمر قید میں تبدیل کی۔
ضرور پڑھیں : عمران خان کی آنکھوں پہ اقتدار کی ہوس کی پٹی بندھی ہے: مریم اورنگزیب
یاد رہے کہ ملزم کو بیوی رضوانہ بی بی،سالی رخسانہ بی بی، برادرنسبتی محمد خالد اور فراز نامی شخص کے قتل میں سزاہوئی تھی، ملزمان کے خلاف تھانہ فیکرٹری ایریا میں 7 اگست 2009 میں مقدمہ درج ہوا، سیشن کورٹ نے وکیل احمد کو 31 اکتوبر 2018 کو 2،2 مرتبہ سزائے موت سنائی، جبکہ مقدمہ میں ملوث ملزمان وسیم خان اور محمد سلیم کو بری کردیاتھا۔