(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عمران عباسی کو ایم ڈی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ تعینات کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا فیصلہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو بھجوا دیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئے ایم ڈی پی پی ایل کی تعیناتی کا اطلاق فوری طور ہوگا۔ عمران عباسی کی بطور ایم ڈی پی پی ایل تعیناتی 3 سال کیلئے کنٹریکٹ پر کی گئی۔
خیال رہے وفاقی کابینہ نے تعیناتی کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی تھی۔