جوتے پالش کر کے سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے بچے کی قسمت جاگ اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) جوتے پالش کر کے اپنی پورے دن کی کمائی لگاتار 7 دن سیلاب متاثرین کو دینے والے غریب بچے کی ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایک بچہ جوتے پالش کر کے اپنے سارے دن کی کمائی لگا تار 7 دن تک فنڈ دیلیف کیمپ کو دیتا رہا ، بچہ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز میں موجود الخدمت فاونڈیشن کےریلیف کیمپ میں لگا تار 7 دن اپنے پیسے دیتا رہا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
جوتے پالش کرنے والا یہ ننھا سا بچہ مسلسل پانچ روز سے الخدمت فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان کے لیے پیسے جمع کروا کرجارہا ہے۔ پرسوں اس بچے کے پاس پیسے نہیں تھے تو پہلے بچے نے جوتے پالش کیے اور 60 میں سے تیس روپے عطیہ کرگیا۔
— Alkhidmat Foundation Pakistan (@AlkhidmatOrg) September 1, 2022
????Location: Thokar Niaz Baig (Alkhidmat Relief Camp) pic.twitter.com/IjxrpWdLwj
بچے کو ڈاکٹر یاسمیش راشد کے گھر بلایا گیا اور انہوں نے بچے سے ملاقات بھی کی ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال بھی موجود تھے دونوں نے بچے کو پیار کیا اور کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی اگر اس بچے جیسے جذبات رکھے تو پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا ۔
جوتے پالش کر کے اپنی پورے دن کی کمائی لگاتار 7 دن سیلاب متاثرین کو دینے والے غریب بچے کی ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات
— Abuzar Furqan (@AbuzarFurqan) September 12, 2022
شکریہ @AwaisYounasPTI pic.twitter.com/dzgWXybFHN