ملک آئین اور قانون پر چلنا ہے عمران خان کی خواہش پر نہیں ، شاہد خاقان 

Sep 13, 2022 | 17:28:PM

(24نیوز)آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو سرکس نہ بنائیں ہر تین سال بعد یہ تعیناتی ہوتی ہے،جس کیلئے آئینی طریقہ کار پر ہی عمل کرنا چاہئے۔ملک آئین اور قانون کے مطابق چلتا ہے عمران خان کی خواہشات پر نہیں۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہناتھا کہ عمران خان کون سے آئین اور قانون کے تحت یہ بات کر رہے ہیں؟ انتخابات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ میرا نہیں خیال قبل از وقت انتخابات ہوں گے ،حکومت اصلاحات کر رہی ہے اور حکومت کو اپنی مکمل کرنی چاہئے،ان کا کہناتھا کہ اگلے الیکشن میں میاں نواز شریف ملک میں ہوں گے اور پارٹی کی قیادت کریں گے ان کا یہاں ہونا بڑا ضروری ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل بطور مشیر کابینہ میں رہ سکتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے،اگلے دو سال کیلئے ہمیں ایل این جی نہیں ملے گی،ہمیں ایل این جی کے طویل مدتی معاہدے کرنے ہوں گے،ہمارے ایل این جی کے موجودہ معاہدوں کی تاریخ بھی ختم ہونے کو ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی آنکھوں پہ اقتدار کی ہوس کی پٹی بندھی ہے: مریم اورنگزیب

مزیدخبریں