لاہور بوڑد نے میٹرک کے طلبہ کو اچھی خبر سنا دی

Sep 13, 2022 | 18:47:PM

(ویب ڈیسک ) لاہور بورڈ نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے لئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کردی۔اب امیدوار 14 ستمبر تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جوتے پالش کر کے سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے بچے کی قسمت جاگ اٹھی

لاہور بورڈ کے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات6 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ امیدوار 14 ستمبر تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوا سکیں گے۔اس سے قبل سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 ستمبر مقرر کی گئی تھی۔

ڈبل فیس کے ساتھ 16 ستمبر اور ٹرپل فیس کے ساتھ 19 ستمبر تک داخلہ فارم وصول کیے جائیں گے۔19ستمبر کے بعد کسی بھی امیدوار کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ امیدوار اپنے داخلے آن لائن بھجوا سکیں گے۔

 

 
 

مزیدخبریں