بجلی چوری کیخلاف جگہ جگہ آپریشن ، کنکشن کاٹ دیئے گئے،مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھر میں بجلی کا بل ادا نہ کرنے اور ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائیاں جاری،سیپکو کی جانب سے کنڈا چوروں کیخلاف آپریشن مزید تیز کر دیا گیا، 14 بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف مقدمہ درج کر لئے گئے ہیں۔
سیپکو کے مطابق قمبر میں بجلی چوری کرنے والے 10 درزی دکانداروں خلاف قمبر سٹی تھانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ، بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف 14 مقدمات درج کر لئے گئے،درزی دکانداروں سے کپڑوں کی استری قبضے میں لے لی گئیں اور لاکھوں کی بجلی چوری میں ملوث ہیں ،سیپکو ایکسیئن قمبر کی ہدایت پر ایس ڈی او واپڈا قمبر احمد خان، ایل ایس قمبر لعل محمد راھوجو اور سب ڈویزن ہائیڈرو یونین کے سیکرٹری ندیم کمالانی کی قیادت میں کی گئی، 800 سو سے زائد غیرقانونی بجلی کے کنڈا کنیکشن کاٹ دیئے گئے ہیں مزید آپریشن جاری ہے۔
تحصیل اوباڑو کئے علاقوں میں واپڈا سیپکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف تیسرے روز بھی آپریشن جاری دو سو سے زائد کنیکشن کاٹے گئے ، ایس ڈی او سیپکو کا کہنا ہے کہ شہر کے کئے مقامات پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا،ڈائریکٹ بجلی چلانے والے متعددافراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں،بجلی کی چوری کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
اسی طرح نارووال ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،ڈپٹی کمشنر کے مطابق 2297 چھاپے مارے گئے اور بجلی چوروں پر 12 لاکھ 52 ہزار جرمانہ عائد کئے گئے،ڈی سی نارووال کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،عوام الناس کو اپنے آس پاس موجود بجلی چوروں کی نشاندہی کرنی چاہئے۔
سٹی ڈویژن پولیس بھی بجلی چوروں کیخلاف متحرک،بجلی چوری کے انسداد کیلئے لاہور سٹی پولیس کی جانب سے لیسکو حکام کی معاونت کی جا رہی ہے،سٹی ڈویژن پولیس نے رواں ماہ کے دوران 267 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے۔
واپڈا سے گرفتاری کا خوف,کنڈیارو میں نوجوان بجلی کا کنڈا اتارتے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی میرل ملاح یونین کونسل خانواہن کا رہائشی تھا، متوفی کی لاش ضروری کارروائی کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر خانواہن منتقل کر دی گئی ہے، ڈائریکٹ بجلی کنیکشن چل رہا تھا،گرفتاری کے خوف سے نوجوان کنڈا خود ہی اتاررہا تھا کہ کرنٹ لگ گیا۔