(ویب ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے ایک افریقی ملک کے 9 شہریوں کو سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا جن میں انہیں پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرتے دیکھا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ 2 ستمبر کو جی-10/(1) میں پیش آیا جس میں افریقی ملک کے شہریوں کے ایک گروپ نے سڑک پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی، پولیس نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں مقدمہ درج کرنا پڑا۔
مقامی لوگوں کے ایک گروہ اور افریقی ملک کے ایک شہری کے درمیان سڑک پر تصادم کے بعد جھگڑا ہوا تھا، اسی دوران پولیس کی ایک گشتی ٹیم موقع پر پہنچی اور رمنا پولیس کو اسٹیشن ہاؤس آفیسر سمیت جائے وقوع پر بلایا۔غیر ملکیوں نے پولیس اہلکاروں سے بحث شروع کردی اور ان سے اپنی شناخت ظاہر کرنے کو کہا کیونکہ انہیں شک تھا کہ وہ ان کے حریفوں کی مدد کرنے کے لیے پولیس کے بھیس میں آگئے ہیں اور پھر انہوں نے پولیس پر تشدد شروع کردیا۔
مزید پرھیں:پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا