پولیس کی بڑی کارروائیاں،آئس فیکٹری سیل،درجنوں کلو منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پولیس کی بڑی کارروائیاں،آئس فیکٹری سیل،درجنوں کلو منشیات پکڑ لی ۔
پشاور پولیس نے ملک بھر میں آئس سپلائی کرنے والی فیکٹری کو سیل کردیا،پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بھانا ماڑِی میں آئس کی فیکٹری پر چھاپا مارا گیا جس دوران فیکٹری سے 58 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ یہ ملک میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے جس میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق فیکٹری سے آئس بنانے والی مشینری اور دیگر آلہ بھی برآمد ہوئے، متعلقہ فیکٹری سے ملک بھر میں آئس سپلائی کی جاتی تھی۔
دوسری طرف لسبیلہ اوتھل پولیس کی بڑی مقدار میں آئس برآمد ، کاروائی زیروپوائنٹ چیک پوسٹ پر کی گئی۔ایک پجارو گاڑی سے 17 کلو آئس برآمدہوئی ،کارروائی کے دوران دو منشیات اسمگلرز کو گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔
ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی،جس کی مالیت عالمی منڈی میں چھ کروڑ سے زائد بنتی ہے ۔ایس ایس پی نوید عالم کا مزید کہنا تھا کہ آئس شیشہ ایک خطرناک نشہ ہے اور اس کاروائی سے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو تباہی سے بچا لیا ہے،لسبیلہ پولیس کی منشیات کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔