9 مئی کے ملزمان کے روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عملدر آمد یقینی بنانے کا فیصلہ

Sep 13, 2023 | 12:45:PM
9 مئی ،ملزمان،روزانہ ،ٹرائل ، فیصلہ24نیوز
کیپشن: فایئل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعات پر لاہور کے تمام چالان 3 روز میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے ٹرائل کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعات پر لاہور کے تمام چالان 3 روز میں پیش کرنے کا حکم دیا ساتھ ہی جڑانوالہ واقعے میں جلنے والے 13 گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی 2 ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 9 مئی اور جڑانوالہ کے واقعات سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ضرورپڑھیں:سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

 اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تین وزرا اور اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم کو جڑانوالہ کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور  ساتھ ہی 9 مئی کے واقعات پر لاہور کے تمام چالان تین روز میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف 9مئی کے واقعات پر درج کیس میں مزید دفعات شامل
 اس کے علاوہ اجلاس میں 9 مئی کے ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عملدر آمد یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اس دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ  جڑانوالہ میں 9 گرجا گھروں کی تعمیر و تزئین مکمل ہو چکی ہے جس پر محسن نقوی دیگر 13 گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی دو ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔