(24نیوز)’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘دو سالہ بچہ 18گھنٹے بعد گٹرسے زندہ نکال لیا گیا ، کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں لاپتہ 2 سالہ بچہ معجزاتی طور پر گٹر سے زندہ مل گیا ہے۔
زندہ بچ جانے والے بچے کی شناخت محمد زوخان ولد صداقت خان کے نام سے ہوئی ہے، جو 12 گھنٹے سے زائد گٹر میں ذندگی موت کی جنگ لڑتا رہا۔
بچے کے والد صداقت خان کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر کو میرا بیٹا لاپتہ ہوا تھا جس کے بارے میں سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے معلومات حاصل کیں ۔ 12 گھنٹے کے اندر مچھروں اور دیگر کیڑوں نے بچے کا برا حال کر دیا تھا۔
مزیدع پڑھیں: انتخابات کب ہونگے؟ رانا ثناءاللہ نے پیشگوئی کردی
زوخان خان کے والدین نے کم عمر ملزم عبداللہ کو معاف کردیا ہے، اس حوالے سے والد کا کہنا ہے کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔