موقع ملا تو تعلیمی اداروں کو مزید بہتر بنائیں گے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام اگر پیپلز پارٹی کو موقع دیتی ہے تو تعلیمی اداروں کو مزید بہتر بنائیں گے۔
ملتان میں ایک تقریب سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے وسائل میں رہ کر تعلیمی اداروں کو تگڑا کریں گے، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، صحیح طریقے سے وسائل خرچ ہوں تو اچھے ادارے بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو مواقع دستیاب ہوں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تعلیم پر توجہ دی، پسماندہ علاقوں کے بچوں کو بھی تعلیم کی سہولتیں ملنی چاہئیں، ہمارے لوگ باصلاحیت ہیں، کوشش ہے کہ اپنے عوام کو بھی اعلیٰ تعلیم کی سہولتیں فراہم کریں, پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تعلیم پر توجہ دی ،صحت و تعلیم میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔