پی آئی اے کو ایف بی آر سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)مالی مشکلات کی شکار قومی ایئر لائن کو ایف بی آر سے بڑا ریلیف مل گیا، ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کردیئے گئے۔
ایف بی آر کے مطابق پی آئی اے نے تحریری طور پر رواں ماہ ادائیگی کی یقین دہانی کروائی ہے، رواں ماہ قومی ایئر لائنز ایف بی آر کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرے گی، پی آئی اے نے مجموعی طور پر 8 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔
یاد رہے کہ ایف بی آر نے ایک ہفتہ قبل فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے تھے، بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تیل مہنگا ہو گیا