شوہرذہنی مریض ہیں، پاگلوں کی طرح بالوں میں مٹی ڈالتے ہیں، جویریہ نئیر

Sep 13, 2023 | 19:38:PM

(24نیوز) مقبول ڈرامے ’بے بی باجی‘ میں معاون کردار ادا کرنے والی اداکارہ جویریہ نئیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر ۸ سال سے دماغی بیماری ’شیزوفرینیا‘ میں مبتلا ہیں اور وہ پاگلوں کی طرح گلیوں میں جاکر بالوں میں مٹی ڈالتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت گھر کی واحد کفیل ہیں، وہ اداکاری کے ذریعے ہی گھر چلاتی ہیں، وہ نہ صرف اپنے بچوں بلکہ اپنے شوہر کو بھی سنبھالتی ہیں۔جویریہ نئیر نے انکشاف کیا کہ ان کے ہاں جب ۲۰۱۵میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، اس کے کچھ ہی عرصے بعد ان کے شوہر میں دماغی بیماری کی تشخیص ہوئی۔شوہر کی دماغی بیماری کی وجہ سے لوگ ان سے کترانے لگے اور ان کے ساتھ سب کا رویہ بھی تبدیل ہوگیا۔

جویریہ نئیر کا کہنا تھا کہ ایسی خطرناک بیماری میں مبتلا شخص کے ساتھ زندگی گزارنا واقعی مشکل ہوجاتا ہے، ہر کسی کو ہر وقت یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ مریض کب، کس وقت کچھ غلط نہ کردے۔

اداکارہ نے بتایا کہ تاہم ان کے شوہر خوش نصیب ہیں کہ انہیں کچھ اچھے دوست اور اچھے گھر والے ملے ہیں جو ان دیکھ بھال کرتے ہیں۔

مزیدخبریں