(24 نیوز)سی ٹی ڈی بلوچستان کی مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں داعیش بلوچستان کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی کے ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد داعیش بلوچستان کا اہم کمانڈرغلام دین شاہوانی ہلاک ہوگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جہاں اس نے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر مستونگ میں حملوں کی پلاننگ کررہا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق غلام دین شاہوانی عرف شعیب داعش بلوچستان کے اہم کمانڈروں میں سے ایک تھا جس نے 2015 میں داعش میں شمولیت اختیار کی جبکہ اس نے تحریک طالبان پاکستان سے وزیرستان میں تربیت لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ویتنام کی 10 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی،30افراد ہلاک
سی ٹی ڈی کے مطابق مذکورہ شخص مستونگ میں جمعیت علمائے اسلام(جے او آئی) کےرہنماء مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے، 2016 میں کوئٹہ میں وکلاء پر حملے، مولانا سراج الحق پر حملے، مچھ میں ہزارہ کانکنوں کو قتل کرنے، سبی میں فورسز پر حملے اور کوئٹہ، مستونگ، ڈھاڈر میں پولیس اور لیویز پر حملوں میں ملوث تھا۔
خیال رہے بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں مشکوک ہوتی ہے جبکہ ان کی کئی کارروائیاں ماضی میں جعلی قرار پائی ہے جہاں پہلے سے جبری لاپتہ بلوچوں سمیت مذہبی تنظیموں کے زیر حراست ارکان کو قتل کیا گیا۔