(شہزا د خان) صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ قیمت میں سونا 3100روپے مہنگا ہو گیا ۔
صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 3100 اضافے سے خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18ہزار 500روپے رہی اور 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 292روپے ہو گئی جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 91ہزار 188روپے میں فروخت ہوا ۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ,جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں روز مرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کا ریٹ کہاں تک جا پہنچا،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی