نیشپا کنواں نمبر 10 اور 11 سے خام تیل کی پیداوار میں 1730 بیرل یومیہ کا شاندار اضافہ 

Sep 13, 2023 | 22:20:PM

(ویب ڈیسک)او جی ڈی سی ایل نے نیشپا لیز میں کنواں نمبر 10 اور 11 سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران خام تیل کی مجموعی پیداوار میں 1730 بیرل یومیہ کا شاندار اضافہ کیا ہے۔
نیشپا کنواں 10- سے خام تیل کی پیداوار میں 900 بیرل کا اضافہ ہوا ہے،نیشپا کنواں نمبر 10 کی پیداوار اب بڑھ کر 1340 بیرل یومیہ ہو گئی،اس سے پہلے نیشپا کنواں نمبر 10 سے 440 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل کی جارہی تھی۔
نیشپا کنواں 10 سے دسمبر 2020 سے تیل و گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے،نیشپا کنواں نمبر 10 سے 34 لاکھ مکعب فٹ گیس کی بھی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔
او جی ڈی سی ایل نیشپا ڈرلنگ لیز میں 56.45 فیصد حصہ کے ساتھ بطور آپریٹر کام کر رہی ہے،او جی ڈی سی ایل اس وقت نیشپا لیز میں دس کنوؤں سے یومیہ 12200 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل کر رہی ہے،نیشپا کنواں نمبر 10 ضلع کرک صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

مزیدخبریں