(در نایاب)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ، قبضہ مافیا کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کے بعد لاہور پولیس نے 24 گھنٹوں میں اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرا لی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور سی سی پی او لاہور کی جانب سے سٹنگ آپریشن کیا گیا ہے ، چوبیس گھنٹے میں قبضہ مافیا سے اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرالی ، ایل ڈی اے اور پولیس نے جوہر ٹاؤن پی آئی اے روڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف علی الصبح آپریشن کیا ،درجنوں شکایات موصول ہونے پر زمینوں پر قبضے کے الزام میں منشا بم کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔
پی آئی اے روڈ پر سرکاری زمین و عام شہریوں کے پلاٹوں سے قبضہ واگزار کروا لیا گیا، ایل ڈی اے ٹیموں نے اربوں روپے مالیت کی 75 کنال سے زائد کمرشل اراضی سے قبضہ واگزار کرا لیا،املاک پر قبضہ مافیا نے دکانیں، نیلام گھر، و دیگر مستقل تجاوزات بنا رکھیں تھی،آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید نے کی،منشا بم پر ان تمام پراپرٹیز پر قبضے کا الزام ہے جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا ۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ کیا تھا ،جہاں وزیراعلیٰ کو درجنوں افراد نے منشا بم کی جانب سےاملاک پر قبضےکی شکایت کی تھی،لاہور پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے زمینوں پر قبضے کے الزام میں منشا بم کو گرفتار کرلیا، محسن نقوی نے کہا کسی کو پنجاب میں بدمعاشی کرنے کی اجازت نہیں ملے گی،وزیراعلی پنجاب کے دورے کے دوران شہریوں نے ان کی قیمتی املاک پر پرائیویٹ افراد (منشا بم وغیرہ) کی جانب سے قبضے کی شکایت کی تھی۔
قبضہ مافیا نے شہریوں کی زمین پر عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا تھا،متاثرہ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے قبضہ مافیا سے جگہ واگزار کرانے کی اپیل کی تھی،وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو چوبیس گھنٹے میں ایکشن کرنے کی ہدایت کی تھی ، آپریشن میں متعلقہ اے ایس پی پولیس، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور، ڈائریکٹر اسسٹنٹ مینجمنٹ، ڈائریکٹر لا،اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا،
یہ بھی پڑھیں: مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ