(ویب ڈیسک)چین طالبان عبوری حکومت کے دوران افغانستان میں سفیر تعینات کرنےوالا پہلا ملک بن گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق نائب ترجمان طالبان بلال کریمی نے کہا ہے کہ چینی سفیر ژا شینگ نے وزیراعظم ملاحسن اخوند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ملا حسن اخوند نے سفارتی تقریب میں چینی سفیر کی اسناد قبول کیں۔
افغانستان میں طالبان عبوری حکومت کے قیام کے بعد یہ کسی ملک کے سفیر کی پہلی تعیناتی ہے، 2021میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک کسی ملک نے طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا۔
دوسری جانب چین میں افغان سفیر کی تعیناتی پر چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں چینی سفیر کی تعیناتی معمول کا اقدام ہے، سفیر کی تعیناتی کا مقصد چین،افغان بات چیت اور تعاون آگے بڑھانا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق چین کی پالیسی واضح اور مستقل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ