(24 نیوز) صدر کی جانب سے کی گئی تقرریوں پر اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن نے سیکرٹری وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے صدر کی جانب سے کی گئی تقرریوں پر اعتراض کے بعد سیکرٹری نگراں وزیر اعظم کو مراسلہ ارسال کیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ عام تاثر ہے کہ نگراں حکومت سابق حکومت کا تسلسل ہے، ایک سیاسی جماعت کی جانب سے حالیہ پریس کانفرنس میں اس طرف نشاندہی کی گئی ہے ۔
خط میں کہا گیا کہ کابینہ ارکان کا تقرر کرتے وقت ان افراد سے اجتناب کیا جائے جن کی سیاسی وابستگی ہو اور سینئر سول سرونٹس کے تقررمیں غیرجانبداری کو مدنظر رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ