امریکانے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت پر چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

Sep 13, 2024 | 00:58:AM
امریکانے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت پر چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت پر کئی چینی اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’  رائٹرز ‘‘کے مطابق سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف آٹومیشن فار مشین بلڈنگ انڈسٹری نے پاکستان کے ساتھ شاہین-3 اور ابابیل سسٹم اور ممکنہ طور پر بڑے نظام کے لیے راکٹ موٹرز ٹیسٹنگ کے لیے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی زد میں چینی  کمپنی ہوبےہواچینگڈا انٹیلی جینٹ اکیوپمنٹ کمپنی، یونیورسل انٹرپرائزز اور شیان لونگڈے ٹیکنالوجی ڈیولپکنٹ کمپنی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں قائم انوویٹو اکیوپمنٹ اور ایک چینی شہری بھی آگئے ہیں۔ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مذکورہ کمپنیوں اور شہری پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پابندیوں کے باوجود میزائل ٹیکنالوجی آلات منتقل کرلیا ہے۔میتھیو ملر نے کہا کہ آج کی پابندیوں سے یہ آشکار ہوتا ہے کہ امریکا ایٹمی پھیلاؤ اور جہاں کہیں بھی ہونے والی مواد کے منتقلی سے متعلق سرگرمیوں کے خلاف اقدامات جاری رکھے گا۔امریکا نے اکتوبر 2023 میں بھی تین چینی کمپنیوں پر پاکستان کے پروگرام کو مواد بیچنے کے الزام پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔