پولیس افسران کی بڑے پیمانے پر بلوچستان میں تعیناتی

Sep 13, 2024 | 01:11:AM

(بابر شہزاد تُرک)وفاق نے بڑے پیمانے پر پولیس  افسران  کی تقرری ان کے صوبوں سے ایک سال کیلئے بلوچستان میں کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 47ویں سی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 17 کے 13 اے ایس پیز کی خدمات اُن کی ایلوکیشن کے صوبوں سے ایک سال کیلئے بلوچستان حکومت کے سپرد کی ہیں، پولیس سروس گریڈ 17 کے عاطف امیر، حسین وارث، محمد عثمان اور رانا محمد دلاور کی خدمات سندھ سے بلوچستان حکومت، سردار محمد شیریار خان اور ذیشان علی کی خدمات گلگت بلتستان سے بلوچستان حکومت، عثمان امین کی خدمات خیبرپختونخوا اور شہزاد اکبر کی خدمات اسلام آباد پولیس سے بلوچستان حکومت، عبداللہ احسن، خرم میہسر، رحمت اللّہ، اویس علی خان، اختر نواز کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کو فوری طور پر صوبائی حکومتوں سے ریلیو ہو کے بلوچستان حکومت جوائننگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بلوچستان حکومت کو افسران کی بلوچستان میں خدمات کے بارے میں ماہانہ رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اے ایس پیز کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کرنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں