مِس سوئٹزرلینڈ فائنلسٹ شوہرکے ہاتھوں قتل،باقیات کی چٹنی بناڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوئٹزرلینڈمیں شوہرنے مِس سوئٹزرلینڈ فائنلسٹ بیوی کو قتل کرکے اس کی چٹنی بنا ڈالی۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ سابقہ ماڈل 13 فروری کوبننگن میں اپنے گھر کے لانڈری روم میں مردہ پائی گئی تھی،حکام نے تحقیقات کے دوران نتیجہ اخذ کیا کہ کرسٹیان کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھاجس کے بعد اس کے41 سالہ شوہرتھامس کو گرفتار کیا گیا تواس نے اعترافِ جرم کر لیا،پوسٹ مارٹم سے پتا چلا کہ موت گلا گھوںٹنے سے ہوئی تھی۔
تھامس نے پولیس کوقتل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے کرسٹینا کی لاش کو لانڈری روم میں ایک آری، چاقو اور باغیچے میں استعمال ہونے والی قینچیوں سے ٹکڑے ٹکڑے کیا تھا،مقامی میڈیا کے مطابق کرسٹینا کی کچھ باقیات کوبعد میں ہینڈبلینڈر سے کچل کر چٹنی بنا دیا گیا اور کیمیائی محلول میں تحلیل کر دیا گیا۔
تھامس کا دعویٰ ہے کہ اس نے بیوی کو اپنے دفاع میں مارا کیونکہ کرسٹینا نے اس پر چاقو سے حملہ کیا تھا،قتل کے بعد اس نے گھبراکرلاش کو ٹھکانے لگانے کیلئے اس کے ٹکڑے کرڈالے،تاہم فرانزک رپورٹس تھامس کے دفاع کے دعوے سے متصادم ہیں،تفتیش کاروں کوتھامس میں”ذہنی بیماری کے واضح اشارے“ ملے ہیں اورانہوں نے اسے ”اُداسانہ رجحانات“ کا حامل قرار دیاہے۔
واضح رہے کہ کرسٹیناجوکسیمووچ نے ماڈلنگ کیریئرشروع کرنے کے بعد 2003 میں مس نارتھ ویسٹ سوئٹزرلینڈ کا ٹائٹل جیتا اور 2008 میں مس سوئٹزرلینڈ مقابلے میں فائنلسٹ بنیں ۔