ڈالر سستا،اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کر گیا

Sep 13, 2024 | 09:52:AM

(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کر گیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 999 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 16 پر آ گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79 ہزار 17 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ شرحِ سود میں کمی اور آئی ایم ایف سے معاملات میں پیش رفت کا اسٹاک کے کاروبار پر مثبت اثر پڑا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 2 فیصد کم کر کے 17.50 فیصد کر دی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 10پیسے سستا ہوگیا ہو گیا،ڈالر 278.44 روپے سےکم ہو کر 278.34 روپے پر آگیا۔

 
 

مزیدخبریں