سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے  دودہشتگرد ہلاک

Sep 13, 2024 | 09:58:AM

( فاران یامین)ڈیرہ غازی خان ، سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 2دہشتگرد ہلاک ، 2فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشتگردوں کے قبضےسے اسلحہ، دستی بم، اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، دو رائفلیں ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد  کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ٹیموں نے کوئٹہ روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ناکہ بندی کرلی ہے، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن  جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

مزیدخبریں