منظور وسان نے سیاستدانوں کے حوالے اہم پیشگوئی کر دی

Sep 13, 2024 | 10:02:AM
منظور وسان نے سیاستدانوں کے حوالے اہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ مجھے سیاستدانوں کیلئے اچھے دن نظر نہیں آ رہے۔

منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ ماہ اسمبلی میں اہم فیصلے ہونے اور کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے،انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ حالات بتا رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

منظور وسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آ بھی گئے تو مشکلات میں گھرے رہیں گے۔