(ویب ڈیسک)امریکہ میں جنسی جرائم میں سزایافتہ ہالی وڈ پروڈیوسرہاروی وائن اسٹائن پرجنسی جرائم کے الزام میں ایک اور فرد جرم عائد کردی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہاروی وائن اسٹائن کیخلاف عدالتی فردجرم ان کی غیرموجودگی کے باعث مہربند کردی گئی جس کی وجہ سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں،تاہم ان پرتین خواتین کیخلاف جنسی جرائم کاالزام ہے۔
چندروزقبل جیل میں ہاروی وائن اسٹائن کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد ان کا دل کا آپریشن کیا گیا تھااورمیڈیکل وجوہات کی بنا پر انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔
72 سالہ ہاروی وائن اسٹائن کو 2020 میں فرسٹ ڈگری سیکشوئل ایکٹ اور تھرڈ ڈگری ریپ کے جرائم ثابت ہونے پر 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی بعد میں اپیل پر سزا معطل ہوگئی تھی۔
ہاروی وائن اسٹائن اسی نوعیت کے جنسی جرائم ثابت ہونے پر لاس اینجلس کی عدالت سے بھی سزا یافتہ ہیں،اس وقت ہاروی وائن اسٹائن جیل میں 16 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں تاہم اس سزا کے خلاف بھی عدالت میں اپیل داخل ہے۔