عمران خان کیخلاف تمام کیسز بوگس، کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا:عمرایوب

Sep 13, 2024 | 10:10:AM
عمران خان کیخلاف تمام کیسز بوگس، کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا:عمرایوب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا  کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تمام کیسز بوگّس ہیں، انکو کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنی دیر جیل میں رکھیں گے انکی جان کو خطرہ ہے ، ہمارے ممبران کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا ۔

عمر ایوب کاکہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ میں اسی شہر میں پڑھتا رہا ، 8 فروری کو عوام نے انکے چیپٹرز بند کر دیئے ، سانحہ پارلیمنٹ پر نظر ثانی کرنی چاہیے،  بانی پی ٹی آئی کا کسی مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے ، آئی پی پیز معاہدے ن لیگ کے دور اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے ، اس معاہدے کے تحت آپ بجلی بنائیں یا نہ بنائیں آپکو پیمنٹ ہو جاتی ہے ، میں وزیر توانائی تھا تو ریٹ اڑھائی سینٹ پر لے آئے تھے۔

قبل ازیں انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤگھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ، انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ 

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی بیماری کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی ، عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عمر ایوب ، اعظم سواتی اور مسرت جمشید چیمہ سمیت چھ ملزمان عدالت  پیش ہوئے ۔

 عسکری ٹاور حملہ کیس میں  عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔