رواں سال اب تک ڈینگی کے 592 کیسز رپورٹ ہوئے؟ اعدادو شمار جاری

Sep 13, 2024 | 10:21:AM

(زاہد چودھری)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
محکمہ صحت  کے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 42 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتہ میں 181 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 592 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 32، لاہور سے 06 اور گوجرانوالہ سے ڈینگی کے 02 کیس رپورٹ ہوئے۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی نے مزید 6افراد کو نشانہ بنالیا۔ہسپتالوں میں ڈینگی ودیگر ادویات کاسٹاک موجود ہے۔

مزیدخبریں