ہالی ووڈ اسٹارول اسمتھ کی دیپیکااور رنویرکو بیٹی کی پیدائش پرمبارکباد 

Sep 13, 2024 | 10:35:AM
ہالی ووڈ اسٹارول اسمتھ کی دیپیکااور رنویرکو بیٹی کی پیدائش پرمبارکباد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے بھی بالی ووڈ اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو بیٹی کی پیدائش پرمبارکباد دی ہے۔ 

دیپیکاپڈوکون اور رنویر کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کااعلان کرنے والی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے لکھا"مبارک ہو ماما اور پاپا!"۔

 دیگرمشہور شخصیات نے بھی بالی ووڈ کے مقبول جوڑے کوبیٹی کی پیدائش کی مبارکباد پیش کی ہے۔

پریانکا چوپڑا نے دل والے ایموجیز کے ساتھ مبارکباد دی،اننیا پانڈے نے لکھا "بیٹی! مبارک ہو"،جبکہ سارہ علی خان نے کہا "رنویر اور دی پی... آپ دونوں کو بیٹی کی پیدائش مبارک ہو! خوشیاں اور مسرتیں آپ دونوں کے لیے۔"

یہ بھی پڑھیں:مکیش امبانی رنویراوردیپیکا کی بیٹی کودیکھنے ہسپتال پہنچ گئے

بپاشا باسو،شنکرمہادیون،شریا گھوشال،راجکمار راؤ، شردھا کپور، کترینہ کیف، کرینہ کپور،سنیل شیٹی،وانی کپور، کیرتی سینن، سوناکشی سنہا اور دیگر ستاروں نے بھی دیپیکا اور رنویر کو بیٹی کی پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔