یمنیٰ زیدی کوشہرت دلانے والا ڈرامہ پہلے مجھے آفر ہواتھا،حبا علی

چارسال شوبزسے دوررہی ،پاکستانی فلمیں نہیں دیکھتی،آخری پاکستانی فلم

Sep 13, 2024 | 11:25:AM

(ویب ڈیسک)اداکارہ حباعلی خان نے کہا ہے کہ انہیں چندسال قبل مقبول ڈرامے"عشق زہے نصیب"میں زاہد احمد کی ماں کا کردارادا نہ کرنے کا افسوس ہے جس سے یمنیٰ زیدی کوشہرت ملی۔

 حباعلی خان نے ایک نجی ٹی وی کے شومیں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کچھ ذاتی اور خاندانی مسائل کی وجہ سے کچھ عرصے تک شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی لیکن اب وہ بہت مصروف ہیں،وہ چارسال تک شوبزسے دوررہی تھیں،اب پہلے کے مقابلے میں اداکاری کرنا آسان بن چکا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حبا علی خان نے بتایا کہ انہیں اگرچہ آج تک فلموں میں کام کی پیش کش نہیں ہوئی لیکن اگراچھااسکرپٹ ملا تو وہ ضرور کام کریں گی،وہ زیادہ تر پاکستانی فلمیں نہیں دیکھتیں،انہوں نے آخری پاکستانی فلم "جوانی پھر نہیں آنی" دیکھی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں حبا علی خان نے اعتراف کیا کہ انہیں 2019 کے مقبول ڈرامے "عشق زہے نصیب"میں ایک مختصر کردار ادا نہ کرنے کا افسوس ہے، مذکورہ ڈرامے میں جو مختصر کردار یمنیٰ زیدی نے ادا کیا تھااس کی پہلے انہیں پیشکش ہوئی تھی،مذکورہ کردار کے بعد ہی یمنیٰ زیدی کو شہرت ملی اور ان کا انڈسٹری میں نام بنا۔

واضح رہے کہ "عشق زہے نصیب" 2019 میں  نشرہواتھاجس میں زاہد احمد نے دماغی مسائل کے 

 شکار فردکاکردارکیاتھا۔

اداکارہ حباعلی نے مائی ری،راہ جنون، شِدت اور جان نثارسمیت دیگرکئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مزیدخبریں