خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس،شریک ملزم کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس میں شریک ملزم کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر کی درخواستِ ضمانت پرلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی ،خلیل الرحمان قمر کے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کئےجس کے بعد ملزم یاسر علی کے وکلاء نے بھی ضمانت پر دلائل مکمل کیے۔
تمام فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔