ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Sep 13, 2024 | 12:20:PM
ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)ملک بھر میں سولر پینلز کی مارکیٹ کریش کر گئی،پانچ سے پندرہ کلوواٹ سسٹم کی قیمت تین لاکھ روپے تک کم ہو گئی۔
 تفصیلات کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،پانچ کلوواٹ سسٹم کے لئے مارکیٹ میں چھ لاکھ پچاس ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی۔
سات کلوواٹ سسٹم کی قیمت سات لاکھ پچیس ہزار روپے مقرر جبکہ دس کلوواٹ سسٹم کے لئے نو لاکھ پچاس ہزار روپے تک قیمت گر گئی۔ اسی طرح بارہ کلوواٹ سسٹم  کی قیمت گیارہ لاکھ روپے،پندرہ کلوواٹ سسٹم کے لئے بارہ لاکھ پچاس ہزار روپے قیمت مقرر کی گئی۔
مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لئے متعین کی گئی ہیں،ہائیبرڈ سسٹم کے لئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی۔