(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اورفیشن برینڈ کے مالک زین احمد کے درمیان افیئرکی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
آئمہ بیگ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف تنازعات کا شکاررہی ہیں،شہبازشگری کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کے بعدانہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا،اس کے علاوہ انہیں اکثراُن کے بولڈ لباس کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ کچھ سوشل میڈیاصارفین نے انہیں پاکستان کی عرفی جاوید بھی قراردیاتھا۔
حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوریز میں فیشن برینڈ "راستہ" کے مالک زین احمد کے ہمراہ اپنی چند تصاویر شیئر کیں تواس کے بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
آئمہ بیگ اورزین احمد کو کئی مقامات پرایک ساتھ دیکھا گیا ہے، گلوکارہ نے زین احمد کی پوسٹس پر کمنٹس بھی کیے ہیں جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایاجارہا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کوڈیٹ کررہے ہیں۔
آئمہ بیگ اور زین احمد نے اس حوالے سے کسی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
ماضی میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ منگنی کی تھی،تاہم ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے اداکارشہبازشگری سے اپنی منگنی ٹوٹنے کا اعلان کردیا تھا۔