عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پراسرائیل کااحتساب ہونا چاہیے،ملالہ یوسفزئی

متاثرین کے لیے میرا دل دُکھتا ہے،غزہ میں سکولوں کوبھی نشانہ بنایاجارہا ہےجو ناقابلِ قبول ہے

Sep 13, 2024 | 12:56:PM

(ویب ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں عالمی قانون کی خلاف ورزیوں پراسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔

ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ اسرائیل غزہ میں سکولوں کو نشانہ بنا رہا ہے جہاں ہزاروں بے گھر افراد کو پناہ دی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ غزہ کے سکولوں پراسرائیلی حملے بہت خطرناک ہیں، میری ہمدردی غزہ حملوں میں اپنے پیاروں کو کھونے والے افراد کے ساتھ ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے بھی کئی امدادی کارکن مارے گئے ہیں،انسانی امداد کے لیے کام کرنے والے کارکنان کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

اپنے بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ غزہ کے تمام متاثرین کے لیے میرا دل دُکھتا ہے،اسکولوں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں،اُنہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں