خیرپور : ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

Sep 13, 2024 | 14:12:PM
خیرپور : ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار حسین منگی ) خیرپور کے نواحی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، متوفین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔

 پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ  تمام افراد کو زہریلی دوا اور نشہ آور گولیاں دی گئیں جس کے باعث اموات واقع ہوئیں۔

 واضح رہے کہ  20 روز قبل نواحی گاؤں ہیبت بروہی میں 13 افراد کی پراسرار موت واقع ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق  واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار  بھی کرلیا ہے۔