شوہرکوایسے ہی پسند ہوں،کسی بیوٹی ٹریٹمنٹ کی ضرورت نہیں، کرینہ کپور

44 سال کی عمرمیں بھی خودکوجسمانی اورذہنی طور پر فِٹ رکھا ہوا ہے

Sep 13, 2024 | 14:42:PM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈکی "بیبو"اورمعروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ اُنہیں بڑھتی عُمر کے باوجود کسی قسم کے بیوٹی ٹریٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ وقت معیاری وقت گزارتی ہوں،اُن کے لیے مختلف کھانے پکاتی ہوں،اکثر تو شوہر اور بچوں کے ساتھ ورک آؤٹ بھی کرتی ہوں کیونکہ مجھے ورک آؤٹ کرنا بہت پسند ہے۔

کرینہ کپور نے کہا کہ میں نے اس عُمر میں بھی خود کوجسمانی اور ذہنی طور پر فِٹ رکھا ہوا ہے کیونکہ میں اپنا بہت زیادہ خیال رکھتی ہوں۔

معروف اداکارہ نے کہا کہ ہرانسان کے لیے خوبصورتی بہت اہم ہوتی ہے اور خوبصورتی کا تعلق جوانی یا بڑھاپے سے نہیں ہوتا بلکہ انسان کو اپنی ہر عُمرانجوائے کرنی چاہیے کیونکہ انسان ہمیشہ جوان نظرنہیں آسکتا،وقت کےساتھ عُمرڈھلتی ہے۔

کرینہ کپورنے کہا کہ میری عُمر 44 سال ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اس بڑھتی عُمر میں بھی مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا کاسمیٹک سرجری کی ضرورت ہے کیونکہ میں اپنے شوہرکوایسے ہی بہت پسند ہوں،مجھے کاسمیٹک سرجریز کے بغیر بھی فلموں کی آفرز ہورہی ہیں کیونکہ مجھے شروع سے ہی اپنے ٹیلنٹ اور قابلیت پر بھروسہ رہا ہے۔

معروف اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ایسی فلموں کا انتخاب کرتی ہوں جس میں میرا کردار میری عُمر کے مطابق ہو کیونکہ میں چاہتی ہوں مداح مجھے ویسے ہی دیکھیں جیسی میں ہوں۔

 

مزیدخبریں