وہاج علی اورمایاعلی کی ڈرامہ سیریل "سن میرے دل"کی پہلی جھلک  

مایا علی صدف اوروہاج بلال عبداللہ کا کردار کررہے ہیں،ٹیزرمیں مایوں اورشادی کے مناظردکھائے گئے ہیں

Sep 13, 2024 | 15:15:PM

(ویب ڈیسک)وہاج علی اورمایاعلی کی ڈرامہ سیریل "سن میرے دل"کی پہلی جھلک جاری کردی گئی جس میں مایا علی صدف اوروہاج علی بلال عبداللہ کا کردار اداکررہے ہیں،ٹیزر میں صدف کے مایوں اورشادی کے مناظردکھائے گئے ہیں۔

مایاعلی اوروہاج علی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں شامل ہیں،دونوں اس سے قبل سقوط ڈھاکہ کے پس منظرمیں بننے والی ڈرامہ سیریل "جو بچھڑگئے" میں  بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جس میں مداحوں نے جوڑی کی کیمسٹری کوبہت پسندکیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:شوہرکوایسے ہی پسند ہوں،کسی بیوٹی ٹریٹمنٹ کی ضرورت نہیں، کرینہ کپور

ڈرامہ سیریل”سن میرے دل“ کی کاسٹ میں مایا علی اور وہاج علی کے علاوہ امرخان،حرا مانی،اسامہ خان،صبا حمید اور شاہ ویر کادوانی  بھی شامل ہیں،اس  کی کہانی معروف مصنف خلیل الرحمان قمرنے لکھی ہے  جبکہ حسیب حسن نے ڈائریکٹ کیاہے، ڈرامہ سیریل کو سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے عبداللہ کادوانی اوراسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔

مزیدخبریں