گرینڈ آپریشن؛ دھواں چھوڑنے والی 1450 گاڑیوں کا چالان، 435 ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد ) محکمہ ٹرانسپورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 1450 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چالان کرتے ہوئے 435 گاڑیوں ضبط کرلیں۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی اور سیکرٹری پی ٹی اے فیصل سلطان کی نگرانی میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں کیخلاف مہم جاری ہے ۔
وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی جانب سے جاری انسداد سموگ مہم پر اظہار اطمینان کیا گیا، انہوں نے احمد جاوید قاضی سمیت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تمام متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
سیکرٹری پی ٹی اے کی جانب سے یکم تا 12 ستمبر تک کی گئی کارروگرینڈ آپریشن؛ دھواں چھوڑنے والی 1450 گاڑیوں کا چالان، 435 گاڑیاں ضبطائیوں پر رپورٹ جاری کی گئی، جس کے مطابق 12روز میں انسداد سموگ مہم کےتحت 29521 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، 1450سےزائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چالان ، 435 کو ضبط کیا گیا۔ اس کے علاوہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی تقریباً1300گاڑیوں کا چالان بھی کیا گیا ۔ 12روز کی کارروائی میں 40 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ۔