خود سے نفرت نہیں لیکن شہرت کو کبھی سر پر سوار نہیں کیا،سہیل سمیر

لوگ کہتے ہیں آپ فواد خان کی جگہ ہوسکتے ہیں لیکن میں جہاں ہوں خوش اورمطمئن ہوں

Sep 13, 2024 | 15:51:PM
خود سے نفرت نہیں لیکن شہرت کو کبھی سر پر سوار نہیں کیا،سہیل سمیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماڈل واداکارسہیل سمیرنے انکشاف کیا ہے کہ لوگوں کا کہنا ہے مجھےفواد خان کی جگہ پر ہونا چاہیے۔

سہیل سمیرنے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کےحوالےسے تفصیل سے گفتگوکی۔

دورانِ انٹرویوایک سوال کے جواب میں انہوں نے عبداللّٰہ کادوانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے ہارون کادوانی کی بہت اچھی تربیت کی ہے،بلاوجہ لوگ اسے اَقرِبا پَروَری کہہ کر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ میں دیکھ سکتا ہوں کہ وہ بچہ کتنی محنت کرتا ہے۔

سہیل سمیرنے بتایا کہ ڈرامہ سیریل "تیرے بن"میں جب یمنیٰ زیدی کےساتھ آخری سین کیا تواسے دیکھ کریمنیٰ زیدی کی والدہ جذباتی ہو گئی تھیں اورمجھے کال کر کے میرے کام کی خوب تعریف کی تھی۔

معروف اداکار نے کہا کہ جب ایک فنکارشہرت کی بلندی پر ہوتا ہے تو اسے یہی لگتا ہے کہ ہر طرف اسی کا چرچہ ہے لیکن بہت کم لوگ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کون سچی تعریف کر رہا ہے اور کون صرف شہرت کی وجہ سے آپ کےساتھ ہے۔

سہیل سمیرنے بتایاکہ جب یمنیٰ زیدی کی والدہ نے میرے کام کی تعریف کی تو مجھے سچ میں اچھا لگاورنہ میں خود کو اتنا بڑا اسٹار تسلیم نہیں کرتا، مجھے اپنے آپ سے نفرت نہیں لیکن اپنی شہرت کو سر پر نہیں چڑھایا ہوا،لوگ تو مجھے یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ نے اتنا کام کیا ہے کہ آپ فواد خان کی جگہ ہوسکتے ہیں لیکن میں کبھی ان کی جگہ نہیں ہوسکتا کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ وہ کتنی محنت کرتے ہیں اورمیں جہاں ہوں اس میں خوش اورمطمئین ہوں،میں آج کل ایک پراجیکٹ شندورمیں فوادخان کےساتھ کررہاہوں جس میں فواد اورمیں بھائی ہیں،فوادخان بہت عاجزانسان ہیں،کبھی اسٹارڈم ان کے سر پر نہیں چڑھی اورجب میں نے انہیں دیکھا تو شکر ادا کیا کہ میں بھی اتنا ہی عاجزمزاج ہوں۔