190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں تفتیشی افسر پر آج بھی جرح نہ ہوسکی

Sep 13, 2024 | 15:56:PM
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں تفتیشی افسر پر آج بھی جرح نہ ہوسکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف زیر سماعت 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آج بھی تفتیشی افسر پر جرح نہ ہوسکی جبکہ عدالت نے وکلائے صفائی کی جانب سے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

وکلائے صفائی استغاثہ کے آخری گواہ اور تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر آج بھی جرح نہ کرسکے، وکلائے صفائی نے ریفرنس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

دوران سماعت وکلائے صفائی نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ دینے کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔