قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور کارروائی کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع

Sep 13, 2024 | 16:44:PM
قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور کارروائی کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان خان) قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور کارروائی کے طریق کار تحریک کی تناظر میں دی جانے والی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین خصوصی کمیٹی خورشید شاہ کے زیرصدارت اجلاس شروع کیا گیا اجلاس کمیٹی پارلیمان، اراکین پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی کی کارروائی کو موثر طریقے سے چلانے سے متعلق امور کو زیر غور لا کر سفارشات مرتب کرے گی،کمیٹی میں وفاقی وزراء، سینیٹر محمد اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک حسین، عبدالعلیم خان شامل ہیں۔ 
اراکین قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، سید امین الحق، محمد اعجاز الحق، خالد حسین مگسی، مسٹر پولین، صاحبزادہ محمد حامد رضا، گوہر علی خان، محترمہ شاہدہ بیگم، محمد اختر مینگل، حمید حسین، محمود خان اچکزئی بھی کمیٹی حصہ ہیں،سپیشل سیکرٹری قانون سازی محمد مشتاق بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

  کمیٹی پارلیمان، اراکین پارلیمنٹ ،آئین قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط اورکاروائی کے طریق کار 2007 اور قومی اسمبلی کی کارروائی کو موثر طریقے سے چلانے سے متعلق امور کو زیر غور لا کر سفارشات مرتب کرے گی،کمیٹی وفاقی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل ہو گی،خصوصی کمیٹی معاملات کو جلد از جلد ختم کرنے کیلئے سب کمیٹیاں بھی تشکیل دے گی۔

 یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور کارروائی کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 244 (B) کے تحت قومی اسمبلی کے 11 ستمبر 2024 کے اجلاس میں منظور کی گئی تحریک کی تناظر میں خصوصی کمیٹی تشکیل دیے دی تھی۔ 

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیاہے،خط  سپشل سیکرٹری قانون سازی محمد مشتاق کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین کو اعتماد کے ووٹ کا مشورہ برادرانہ دیا:فیصل کریم کنڈی