باپ نے بیٹی کےسر پر سی سی ٹی وی کیمرا لگوا دیا، ویڈیو وائرل

Sep 13, 2024 | 17:42:PM

(24 نیوز) بیٹی کی فکر ، باپ نے اپنی بیٹی کی سیکیورٹی  کیلئے اس کے سر پر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کروا دیا، جس کے ذریعے بیٹی کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے،جس میں لڑکی کے سر پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگا دیکھا جا سکتا ہے۔لڑکی کا کہنا تھا یہ اس لئے کیا گیا ہےکہ جب بھی میں گھر سے باہر جاؤں تو میرے والد مجھ پر نظر رکھ سکیں اور اگر کوئی حملہ یا حادثہ ہوتا ہے تو فوری طور پر انہیں اس کی اطلاع مل سکے۔

 لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ میں کہاں ہوں؟ کدھر جارہی ہوں؟ میرے والد صاحب کو ہر چیز معلوم ہوتی ہے، میں نے میرے والد کو منع نہیں کیا، انہوں نے میری سیکیورٹی کیلئے ایسا کیا۔

مزیدخبریں