ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستانی کامیڈین نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت

Sep 13, 2024 | 18:04:PM
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستانی کامیڈین نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستانی کامیڈین، یوٹیوبر و پوڈکاسٹر نادر علی  کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت ، پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نادر علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنے پوڈ کاسٹ میں ڈاکٹرذاکر نائیک کا استقبال کرتے اور ان سے باتیں کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں نادر علی نے اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر اگلی پوڈ کاسٹ کے مہمان ڈاکٹرذاکر نائیک ہوں گے۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ڈاکٹرذاکر نائیک کے چاہنے والے بے انتہا خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ یہ آپ کی آج تک کی سب سے بہترین پوڈ کاسٹ ثابت ہوگی ۔